Live Updates

فتوی بیچنے والے اپنے فتوی اپنے پاس رکھیں، ملک و قوم ملک لوٹنے والے افراد کو پاکستانی قوم اچھی طرح جانتی ہے ، بابر یوسفزئی

عمران خان کی قیادت میں ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے نام نہاد علما کی دھمکیوں اور فتوں سے گھبرانے والے نہیں،ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان

ہفتہ 25 مئی 2019 22:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ فتوی بیچنے والے اپنے فتوی اپنے پاس رکھیں ملک و قوم ملک لوٹنے والے افراد کو پاکستانی قوم اچھی طرح جانتی ہے عمران خان کی قیادت میں ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے نام نہاد علما کی دھمکیوں اور فتوں سے گھبرانے والے نہیں شیشے کے گھروں میں رہنے والے دوسروں پر پتھر مارنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں قیادت کا بھرپور دفاع کرنا جانتے ہیںہم پہلے بھی کہہ چکے ہیںکہ چند نام نہاد مذہب پرستوں سے الیکشن میں شکست ہضم نہیں ہورہی اسلام آباد سے دوری کا صدمہ اور عوام کے مسترد کئے جانے کے بعد جمعیت علما اسلام ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہے جمعیت علما اسلام کے سربراہ بتائیں کہ وہ کس طرح پاکستانی عدالتوں سے ثابت شدہ چور ، ڈاکوں کی سرپرستی اور مدد کررہے ہیں اسلام میں کہاں پر ایسا کرنے کی اجازت ہے پاکستان کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے انشا اللہ حکومت پانچ سال پورے کریں گی ایمان پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دینے والوں کو قرآن و حدیث کی تعلیمات پر مناظرے کا چیلنج کرتا ھوں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف انشا اللہ ملک کو دو ماہ میں تمام چیلنجوں اور بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب حکومت اپنے معاشی و ترقی کے اہداف کو عبور کرنے میں کامیاب ھوگئی ھے رمضان شریف میں عوام کو پہلی بار بجلی کی مسلسل فراہمی سے ایک ریلیف دیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ ہماری حکومت پاکستان کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ اور بروقت اقدامات کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان بحال رکھنے کا کریڈٹ سیکورٹی اداروں کو جاتا ہے سیکورٹی اداروں نے دشمن کی بہت سے سازشوں کو ناکام بنایا ہے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے سیکورٹی ادارے دن رات محنت سے کام کررہے ہیں انشا اللہ صوبے کے حالات مزید بہتر و پر امن ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات