مودی کی جیت پر امریکی کامیڈین نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

جیریمی کے اس اقدام سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور سوشل میڈیا پر کامیڈین کیخلاف مہم شروع کردی

اتوار 26 مئی 2019 11:35

مودی کی جیت پر امریکی کامیڈین نے دورہ بھارت منسوخ کردیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) بھارت میں حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت اور مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم نے جہاں بھارت کے اندر ہی پریشانی کھڑی کردی ہے وہیں بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

معروف امریکی کامیڈین جیریمی میک للن نے بھی مودی کی جیت پر سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔سماجی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں جیریمی کا کہنا تھا کہ مودی کی جیت پر وہ بھارت کا 5ہفتوں کا دورہ منسوخ کررہے ہیں اور اس سے بہتر ہے کہ وہ پاکستان کے دورے پر جائیں۔جیریمی کے اس اقدام سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور سوشل میڈیا پر کامیڈین کیخلاف مہم شروع کردی۔