مریم اورنگزیب سے عدلیہ کے دفاع کا سن کر انکی حسِ مزاح کے ہم تو قائل ہوگئے،فیصل جاوید

جمعرات 30 مئی 2019 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین و تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کے منہ سے عدلیہ کے دفاع کا سن کر انکی حسِ مزاح کے ہم تو قائل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے منہ سے عدلیہ کے دفاع کا سن کر انکی حسِ مزاح کے قائل ہوگئے ہیں، مریم بی بی کی جماعت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے سپریم کورٹ پر مسلح لشکر کشی کی،جسٹس سجاد حسن شاہ مرحوم زندہ ہوتے تو مریم اورنگزیب کے بیان پر تبصرہ کرتے، سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ سپریم کورٹ کے درودیوار نون لیگ کی عدلیہ سے محبت کے امین ہیں،قومی ادارواں کیخلاف جتنی غلیظ زبان اور رکیک حملے نون لیگ نے کئے آج تک کسی جماعت نے نہیں کئے، سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ گندی زبان، بیہودہ گفتگو اور ججوں کو کھلے عام دھمکانے پر سپریم کورٹ کو اس ٹولے کیخلاف توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنا پڑے،نہال ہاشمی، طلال چودھری، دانیال عزیز، مشاہداللہ خان سمیت عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے والوں کی ایک لمبی فہرست ہے،بیٹیوں سے بازاری زبان کا کھلا استعمال بھی یقینا نواز شریف کا انوکھا کارنامہ ہے، بہرحال مریم بی بی کیساتھ وہ لہجہ اختیار نہیں کریں گے جو میاں صاحب کے کہنے پر انہوں نے کیا،اللہ کے فضل و احسان سے ایٹمی قوت بننے والی اس مملکت کو میاں صاحب نے بھکاری بنایا، سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام مزید انکے کسی جھانسے میں آئیں گے نہ ہی کسی احتجاجی تماشے کا حصہ بنیں گے۔

ضدط