لالہ موسیٰ، نئی نسل کو تمباکو نوشی سے بچانے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانا ناگزیر ہے، ڈاکٹر بلال بن طارق

ہفتہ 1 جون 2019 16:23

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2019ء) تمباکو نوشی خطرناک بیماریوں کا باعث ہے، نئی نسل کو تمباکو نوشی سے بچانے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانا ناگزیر ہے، ان خیالات کا اظہار ایم ایس ٹی ایچ کیو کھاریاں ڈاکٹر بلال بن طارق، اور ایم ایس میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ ڈاکٹر اظہر احسان نے سیمینار زسے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر محمد شہزاد، ڈاکٹر ضیا اللہ و دیگر طبی ماہرین نے بھی شرکت کی جبکہ کھاریاں میں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر بلال بن طارق اور ڈاکٹر اظہر احسان بٹ نے کہا کہ تمباکو نوشی منہ کے کینسر، پھیپھڑے اور دیگر بیماریوں کا باعث ہے، تمباکو نوشی کرنیوالا جہاں اپنا قیمتی سرمایہ برباد کرتا ہے وہیں خود کو کئی بیماریوں کا شکار کرنے کا باعث اور اپنے گرد و پیش موجود لوگوں کی صحت کیلئے بھی خطرات کا باعث بنتا ہے۔ انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود تمباکو نوشی سے پرہیز کریں، اور نئی نسل کو بھی اسکے نقصانات سے آگاہ کریں تاکہ کم عمر بچے اسکے عادی ہونے سے بچ سکیں۔ن

متعلقہ عنوان :