
جعلی شادیاں: 5 چینی شہریوں سمیت 12 افراد کی درخواست ضمانت مسترد
ملزمان پر پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادی کرکے انہیں چین اسمگل کرنے اور اعضا بیچنے کے الزامات ہیں
ہفتہ 1 جون 2019 20:31
(جاری ہے)
چینی شہریوں کے وکیل نے کہا کہ ملزمان مذکورہ کیس میں نامزد نہیں تھے اور وہ بے گناہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کیخلاف جھوٹا کیس بنایا گیا اور ان کیخلاف عائد الزامات پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی ای) نے 2 مئی کو ڑانگ زیوری، وانگ ڑیبو، ڈنگ ہاؤجی، وانگ ہاؤ، وانگ یوزہاؤ، کاشف نواز، زاہد مسیح، شان حیدر، سنیل مسیح، یاسر سعید، عبدل نوید اور قیصر محمود بھٹی کو پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادی کرکے انہیں چین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ملزمان نے جج رانا شہزاد اشرف کی مدعیت میں ضمانت کی درخواست جمع کروائی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ایف آئی اے نے مسیحی لڑکیوں سے چینی شہریوں کی شادیوں کا اسکینڈل بے نقاب کیا تھا، ملزمان سے تفتیش کے بعد لاہور اور روالپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ پنجاب میں ایف آئی اے نے اب تک 39 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں زیادہ تر چینی باشندے ہیں جبکہ پاکستانی لڑکیوں کو چین اسمگل کرکے مبینہ طور پر جسم فروشی کروانے اور ان کے اعضا فروخت کرنے کے لیے جعلی شادیوں سے متعلق کیس میں 6 لڑکیوں کو بھی بازیاب کروایا گیا تھا۔یہ گرفتاریاں اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کی گئیں، جہاں ایف آئی اے نے چینی گینگ کے مقامی سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا، یہ گرفتاریاں ہیومن رائٹس واچ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ خواتین اور لڑکیوں کی چین اسمگلنگ کی حالیہ رپورٹس پر پاکستان کو پریشان ہونا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
-
ساہیوال ، زمیندارکو قرض واپسی کے بہانے 10 مسلح افراد نے اغواکرلیا
-
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق ایم این ا ے روشن الدین جونیجو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
فیصل آباد(آن لائن)کرکٹ میچ دیکھنے آیا نوجوان بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے انقلابی اقدام کے تحت صوبہ بھر میں انٹرن شپ پروگرام شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.