ورلڈ کپ2019ء، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا
ذیشان مہتاب پیر 3 جون 2019 14:04
(جاری ہے)
میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کےخلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم پہلے مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف 9 میچز کھیلے گی جس کے بعد 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو کرکٹ کا سب سے بڑا جشن قرار دیا ہے جس کے مقابلے 200 ممالک میں دیکھے جائیں گے۔
مجموعی طور پر نشریات دیکھنے کا وقت 13 ارب گھنٹے ہوگا، ایک ارب گھنٹے کا وقت ڈیجیٹل میڈیا پر میچز دیکھتے ہوئے بھی صرف ہوگا۔ آئی سی سی کے مطابق ٹکٹوں کیلئے مجموعی طور پر 30 لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں، کسی ایک میچ کیلئے 4 لاکھ تک امیدوار بھی سامنے آئے، ایک لاکھ 10 ہزار خواتین اور ایک لاکھ انڈر16 بچے بھی تماشائیوں میں شامل ہوں گے، 8 فین زونز بنائے گئے ہیں۔ میگا ایونٹ کو محفوظ بنانے کیلئے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے، سابق فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے 3 سال کی انتھک محنت سے حفاظتی منصوبہ تیار کیا، اقدامات کی چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈ کپ میں پہلے ہی آزمائش ہوچکی ہے، تمام 11 وینیوز میں دوران میچ کوئی غیر متعلقہ ڈرون بی پر نہیں مارسکے گا، ورلڈ کپ کی سکیورٹی سربراہ جل میک کریکین نے کہا ہے کہ کچھ ٹیمیں اپنے سکیورٹی ماہرین بھی ساتھ لائی ہیں، وہ بھی ہمارے انتظامات سے مطمئن ہیں، انہوں نے دعوی کیا ہے کہ 16 جون کے پاک بھارت میچ کو بھی کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائےگا۔ میگا ایونٹ انتظامیہ نے سیمی فائنلز اور فائنل میچ میں بارش کے باعث متاثر ہونےوالے میچز کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھے ہیں۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائےگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.