Live Updates

اگلے سال جنوری میں عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر نہیں ہوں گے

سینئیر سیاست دان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی حکومت ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 جون 2019 16:30

اگلے سال جنوری میں عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر نہیں ہوں گے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -7جنوری 2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ کوتاہیاں ہمارے دور میں بھی ہوئی ہوں گی اور کوتاہیاں نواز شریف کے دور میں بھی ہوی ہوں گی۔لیکن ہم نے سوچا کہ اگر عمران خان آئے گا تو کوئی انقلاب لے آئے گا۔غریبوں کے لیے کوئی اقدامات کرے گا۔لیکن جو حالات چل رہے ہیں اس کو دیکھ کر تو یہی لگ رہا ہے کہ جون اور جولائی میں حکومت کے لیے خطرات ہیں۔

اور مجھے لگ رہا ہے کہ اگلے سال کے شروع میں عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر نہیں ہوں گے۔اس سے قبل بھی منطور وسان کئی بار تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔پاکستا پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وساننے جنوری میں دعویٰ کیا تھا کہ 2020ء میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ احتساب ہو تو سب کا ہو مگر ایسا نہ ہو کہ کسی کو انکوائری کے درمیان ہی گرفتار کر لیا جائے اور کسی کا ریفرنس داخل ہو تو بھی گرفتاری نہ ہو۔

سیاسی خواب دیکھ کر سیاسی پیش گوئیاں کرنے کے حوالے سے شہرت یافتہ منظور وسان نے کہ تھا ا کہ 2020ء میںعمران خان کے ساتھ جو اتحاد ہے وہ ٹوٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹنے کے بعد اسی اتحاد میں سے ایک وزیراعظم منتخب ہو گا۔منظور وساننے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آنے والا وزیراعظم پاکستان تحریک انصاف سے ہو یا کسی اور پارٹی سے ہو۔واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان پپیلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کہ چکے ہیں کہ 2019ء پاکستان کے لیے اہم ترین سال ثابت ہو گا۔2019ء آئندہ سالوں کی سمت کا تعین کرے گا۔2020ء کپتان کے لیے خطرناک سال ثابت ہو گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور معیشت کے لیے یہ سال اہم ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات