بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ صوبہ دیکھنا چاہتے ہیں ،ترقیاتی سکیمات پر کام شروع کر دیا ہے،جام کمال خان

کبھی رنگ نسل فرقہ پرستی لسانیت کی سیاست نہیں کی ،بلوچستان میں بسنے والے تمام لوگ آپس میں بھائی بھائی ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعہ 7 جون 2019 22:05

ٓاوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ صوبہ دیکھنا چاہتے ہیں پورے بلوچستان میں ترقیاتی اسکیمات پر کام شروع کر دیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے مجھ پر جو اعتماد کر کے جو ذمہ داریاں سونپی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع لسبیلہ کے دورہ کے موقع پر سرکٹ ہائوس اوتھل میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ ایک پر امن ہے اور لسبیلہ کے لوگوں کا دل بڑا ہے اور لسبیلہ میں ملک بھر کے لوگ آباد ہیں ہماری کوشش ہے کہ لسبیلہ کے روایتی امن کو برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے اور لسبیلہ کے لوگوں نے ہمیشہ جام خاندان کو عزت بخشی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ صوبہ دیکھنا چاہتے ہیں پورے بلوچستان میں ترقیاتی اسکیمات پر کام شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی رنگ نسل فرقہ پرستی لسانیت کی سیاست نہیں کی ہے ۔ بلوچستان میں بسنے والے تمام آپس میں بھائی بھائی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور ہماری اتحادی جماعتوں نے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے کی نسبت امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ۔ اس موقع پر صوبائی مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار پلیانی، سابق چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ غلام اکبر شیخ، چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سردار رسول برہ،سردار عبدالرشید پھورائی، وڈیرہ شاہنواز حسن جاموٹ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) لسبیلہ عزت نذیر بلوچ، ایس ایس پی آغا رمضان علی، اے ایس پی اوتھل اخلاق اللہ تارڑ ، ڈی ایس پی منور شیخ، ایس ایچ اوتھل یار محمد کمانڈو ، تحصیلدار اوتھل نصیر احمد جاموٹ، نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ ،وڈیرہ شہباز حسن جاموٹ، سردار عمران رونجھو، سردار عبدالمجید گنگو، سردار شکیل احمد جاموٹ، سردار داد رحمان سنیاں ، سردار غلام محمد مسور، سردار رحمت اللہ خاصخیلی، سردار غلام سرور چنا،سردار شیر محمد مانڈڑہ، سردار امام بخش ماندرہ، وڈیرہ علی محمد گدور، سردار محمد اسلم جاموٹ، انجینئر فدا حسین رونجھو، جمیل احمد باریجہ، وڈیرہ عطاء اللہ بلوچ، وڈیرہ خالد جاموٹ، حاجی عبداستار جاموٹ، سابق وائس چیئرمین حب محمد یوسف بلوچ، اسپورٹس آفیسر محمد یوسف بلوچ، ڈاکٹر دھرم پال لاسی، پیر قادر شاہ ، پیر گلا شاہ، پیرغلام نبی شاہ، پیر سکندر علی شاہ، غلام محمد بلوچ ٹھیپاڑا ، سابق ڈی سی لسبیلہ عزیز الدین کھوسہ، وڈیرہ محمد حسین جاموٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ زارعت بلال احمد بلوچ، ایگریکلچر آفیسر تنو یر احمد چنا، وڈیرہ عبدالحمید ہاشمانی بلوچ، عباس علی لاسی، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، محمد اسلم برہ، علی محمدمانڈڑہ، وڈیرہ مولا بخش گنگو ، سردارمحمد رفیق مانگیہ ،محمدزمان قلندرانی ،محسن سومرو،وڈیرہ عبداللہ سومرو ،سابق وائس چیئرمین وندر محمد اسلم سوری، سابق کونسلر وندر عبدالحفیظ انگاریہ، ڈاکٹر تولا رام لاسی، عبدالستار عاربانی، شام لعل لاسی، آسا مل لاسی، کرشن لعل لاسی، ڈاکٹر زین العابدین رونجھو، حاجی غلام حسین شیخ، عبداللہ شاہوانی، وڈیرہ کریم جاموٹ، ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق، عبدالواحدصابرہ، نارائن داس ، عبدالواحد سومرو، مولا بخش لاسی، پی ایس اعجاز علی، ماسٹر ذولفقار علی، وڈیرہ محمد عمر مسور، عبدالستار صائم، محمد اسلم لاسی، عزیز الرحمان یوسفزئی، ظفر رونجھو، غلام قادر دودا، امام بخش دودا،جمیل احمد دودا، سردارزادہ بھائی خان انگاریہ، میر اکبر ڈگارزئی، میر عبداللہ ڈگارزئی، ناکو اللہ بکش ، حاجی عثمان ڈگارزئی، میر حمید خان ، محمد حنیف ، شکر اللہ ڈگارزئی کنڈ ملیر، عبدالمجید وایارہ، محمد عثمان انگاریہ، ناکو غلام قادر گڈانی کونسلر، عبداللہ گاڑہ، حافظ محمد علی لاکھڑا ، بابا قلندرانی، وحید قلندرانی ، محمد حسین بندیجہ ، محمد عثمان بندیجہ، غلام نبی بندیجہ، مبین بندیجہ، فیروز جمالی، غوث بخش جمالی، محسن جمالی، خادم جمالی، محمد نور جمالی، مالک موندرہ، امیر حمزہ خاصخیلی، ڈاکٹر نواز علی سونمیانی، محمد اصغر خاصخیلی وندر اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ عید ملن پارٹی میں موجود تھے۔