سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرکنس پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری دے دی گئی، بجٹ میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا

20سگریٹ والے پیکٹ پر 10روپے اور 250 ملی لیٹر والی مشروب کی بوتل پر 1روپے ہیلتھ ٹیکس وصول کیا جائے گا، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسدادِ تمباکونوشی کی تصدیق

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 9 جون 2019 15:33

سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرکنس پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری دے دی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 09 جون 2019ء ) حکومت نے سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرکنس پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے اور 250 ملی لیٹر والی مشروب کی بوتل پر 1 روپے ہیلتھ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسدادِ تمباکو نوشی نے ہیلتھ ٹیکس لگائے جانے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا گیا ہے کہ بجٹ میں اس ٹیکس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تمباکو نوشی کرنے والوں پر 30سے 50ارب روپے کا اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے جانب سے انسداد تمباکو نوشی اور تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹیکسیشن ریفارمز لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، فیصلہ وزارت قومی صحت،وزارت خزانہ کی مشاورت سے کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی بابر بن عطا نے اس حوالے سے پہلے بتایا تھا کہ ٹیکس سے تیس سے پچاس ارب روپے کااضافی ریوینیوحاصل ہوگا، ٹیکس مد میں حاصل رقم صحت انصاف کارڈکیلئے استعمال ہو گی ۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرٹیکس فنانس بل میں شامل کیاجائے گا ، پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے، ایک لاکھ60 ہزار لوگ تمباکو کے استعمال کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا سروے میں اکثریت نے سگریٹ تین گناہ مہنگا کرنے کی رائے دی، پچیس فیصد افراد نے کہاکہ 100فیصد دام بڑھادیے جائیں، گیارہ فیصد افراد200 فیصد اضافے کے حق میں تھے۔

جبکہ 64 فیصد رائے دینے والوں کا خیال تھا سگریٹ کا ایک پیکٹ 300 فیصد مہنگا کر دیا جائے۔ تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ60 ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں چھ سے 15سال کی عمر کے 1200 بچے روز تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں۔ اسی حوالے سے حکومت کی جانب سے انسداد تمباکو نوشی اور تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹیکسیشن ریفارمز لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فیصلہ وزارت قومی صحت،وزارت اخزانہ کی مشاورت سے کیا گی تھاا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی انسداد تمباکو کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور اب حکومت نے سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرکنس پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے اور 250 ملی لیٹر والی مشروب کی بوتل پر 1 روپے ہیلتھ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔