ڈیرہ اسماعیل خان، اسسٹنٹ پروفیسرنیوروسرجن ڈاکٹرخالدمحمود گومل میڈیکل کالج ڈیرہ میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات

پیر 10 جون 2019 17:12

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) اسسٹنٹ پروفیسرنیوروسرجن ڈاکٹرخالدمحمود گومل میڈیکل کالج ڈیرہ میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کردیے گئے جہاں پر انہوںنے چارج لے کر کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرخالدمحمود نیوروسرجن کی ڈیرہ تعیناتی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیمسٹ یونین کے چیئرمین لطیف الرحمان خان نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے ایک دانشمندانہ قراردیتے ہوئے ڈیرہ کے عوام کے لیے ایک نیک شگون قراردیا اورڈاکٹرخالدمحمودنیوروسرجن کی تعیناتی سے ایکسیڈنٹ کے مریضوں کو پشاوراورملتان ریفرکرنے سے نجات مل جائے گی اوران کی دہلیز پر علاج معالج کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

انہوںنے مطالبہ کیاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال میں فوری طورپر نیورووارڈاورمکمل آپریشن کا سامان فراہم کیاجائے تاکہ ڈیرہ کے عوام ان سے مستفیدہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :