باﺅ اصغر کا لکھا گیت”کزن“شمع ہاشمی کی آواز میں جلد ریکارڈ ہوگا

گیت”میرے کزن نے آﺅنائے“کی شاعری میں مکمل پنجاب کے کلچر کی عکاسی کی گئی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 10 جون 2019 18:12

باﺅ اصغر کا لکھا گیت”کزن“شمع ہاشمی کی آواز میں جلد ریکارڈ ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2019ء) باﺅ اصغر کا لکھا گیت”کزن“شمع ہاشمی کی آواز میں جلد ریکارڈ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ شمع ہاشمی نے نئے گیت ”میرے کزن نے آﺅنائے“کی ریہرسل شروع کر دی جسے جلد ریکارڈ کروا دیا جائے گا اس گیت کو معروف رائٹر باﺅ اصغر علی نے لکھا ہے ،اس حوالے سے شمع ہاشمی نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں بتایا کہ گیت”میرے کزن نے آﺅنائے“کی شاعری میں مکمل پنجاب کے کلچر کی عکاسی کی گئی ہے اور انشااللہ اس گیت کو جلد ریکارڈ کرواکے اس کی ویڈیو بنا دی جائے گی اور ویڈیو میں بھی لفظو ں کی مناسبت سے پنجاب کے کلچر کی مکمل عکاسی کی جائے گی ،شمع ہاشمی نے مزید بتایا کہ میرا یہ گیت میرے سابقہ گیتوں سے ہٹ کے ہوگا اور مجھے امید ہے کہ میرا یہ گیت بے حد عوامی مقبولیت حاصل کرے گا اور سدا بہار بن جائے گا جو میرے پرستار اور شائقین موسیقی اس گیت کو مدتوں یاد رکھے گے۔

متعلقہ عنوان :