اب حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا،طلال چوہدری

حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اپوزیشن جماعتیں کو احتجاج سے روک رہی ہے،لیگی رہنما

پیر 10 جون 2019 20:10

اب حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا،طلال چوہدری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو سابقہ وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم سلیکٹڈ حکومت کے بعد سلیکٹڈ عدلیہ چاہتے ہیں موجودہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اپوزیشن جماعتیں کو احتجاج سے روک رہی ہے عوام نے ایسی تبدیلی کو مسترد کردیا ہے اب حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا ،میاں محمد شہباز شریف کی واپس پاکستان آمد پر طرح طرح کی بولیاں بولنے والے وزراء کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں مسلم لیگ ن کے خلاف کیاجانے والا پی ٹی آئی کی طرف سے پراپیگنڈہ اپنے انجام کو پہنچ چکاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا طاہر سلیمان کی طرف دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر کارکنوں اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور سلیکٹڈ کابینہ بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کرکے عوام کا جینا اجیرن بنادیاہے تبدیلی کاراگ الاپنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں مہنگائی کی وجہ سے جنون اور نہ ہی سکون ہے قرضہ لینے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینا کہنے والے یوٹرن خان کشکول کی بجائے چادریں لے کر در بدر بھیک مانگ رہے ہیں اس موقع پر ،شیخ وقاص ایڈووکیٹ ، مہر محمد علی نارا،نعمان خان،سابقہ چیئرمین بلدیہ مظفر پھلروان ،شیخ حبیب الرحمن،حاجی عطاء ملک ،رانا اشفاق،میاں عدنان،شیخ ابوبکر ملک مقصوداحمد،حافظ منیب،میاں نعمان،ملک وحید احمد،محمد اشرف بریلوی،محمد افضل،جاوید خان، ودیگر بھی موجودتھے۔