Live Updates

وزیراعظم کا قرضوں کی تحقیقات کیلئےاعلیٰ سطحی کمیشن بنانےکا اعلان

کمیشن میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، ایف آئی اے، نیب اور ایس ای سی پی کے نمائندے شامل ہوں گے، کمیشن کا ایجنڈا ہوگا کہ10سالوں میں24 ہزار ارب کا قرضہ کیسے چڑھا؟ پاکستان مستحکم ہوگیا،اب مجھے کوئی فکر نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 12 جون 2019 00:34

وزیراعظم کا قرضوں کی تحقیقات کیلئےاعلیٰ سطحی کمیشن بنانےکا اعلان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 24 ارب کا قرضہ کیسے چڑھا، اس کی تحیققات ہوں گی، اپنی سربراہی میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن بنانے لگا ہوں، کمیشن میں آئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی،ایف آئی اے ، نیب اور ایس ای سی پی کے نمائندے شامل ہوں گے، کمیشن کا ایجنڈا گزشتہ 10سالوں میں ملک پر24 ہزار ارب کا قرضہ کیسے چڑھا؟ سارے ادارے قرض کی تحقیقات کریں گے، یہ ہم سے جواب مانگ رہے ہیں؟ اب میں ان سے جواب مانگ رہا ہوں، میں نے قوم سے وعدہ کیا ہوا ہے، میری جان بھی چلی جائے ،میں نے چوروں ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے قوم سے براہ راست اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت پہلا بجٹ پیش کیا ہے،ہمارانظریہ پاکستان کی عکاسی کرے گا، پاکستان مدینہ کی ریاست بنائیں گے۔

(جاری ہے)

میرے پاس کوئی سوئچ نہیں کہ ایک دن میں نیا پاکستان بن جائے،بڑے بڑے برج آج جیلوں میں ہیں، کوئی سوچ سکتا تھا؟ آج عدلیہ آزاد ہے، عمران خان نیب اور عدلیہ میں مداخلت نہیں کرسکتا،یہ وہ پاکستان ہے،جہاں ہرکوئی جوابدہ ہے، میری غلطی کیا ہے؟ میں پارلیمنٹ میں جاتا ہوں، مجھے تقریر نہیں کرنے دیتے، بدتمیزی کرتے ہیں،بلیک میل کرکے این آراولینا چاہتے،میں ان کو این آر او نہیں دوں گا،2 این آراو زنے ملک کومقروض کردیا،6 ہزار سے 30 ہزار پر ملک کا قرضہ چلا گیا ہے،نوازشریف اور آصف زرداری کو پتا تھا کہ کسی نے نہیں پکڑنا، چارٹرڈآف ڈیموکریسی نہیں چارٹرڈ آف مک مکا کیا ہوا تھا۔

حوالہ ہنڈی کے ذریعے منی لانڈرنگ اورکرپشن کی گئی،شہبازشریف فیملی نے3ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کی،ان کی دولت 85 فیصد اوپرگئی، 4 کمپنیوں سے 30 کمپنیاں بنائیں، زرداری خاندان کی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 100ارب کی منی لانڈرنگ سامنے آئی،نوازشریف فیملی نے کرپشن کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب مجھے کوئی فکر نہیں، پاکستان مستحکم ہوگیا ہے،اب میں اپنی سربراہی میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن بنانے لگا ہوں، کمیشن میں آئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی،ایف آئی اے ، نیب اور ایس ای سی پی کے نمائندے شامل ہوں گے،کمیشن کا ایجنڈا گزشتہ 10سالوں میں ملک پر24 ہزار ارب کا قرضہ کیسے چڑھا؟ سارے ادارے قرض کی تحقیقات کریں گے، کمیشن رپورٹ بنائے گا کہ دس سالوں میں معیشت کو کیسے تباہ کیا گیا اور قرض کیسے چڑھا۔

یہ ہم سے جواب مانگ رہے ہیں؟ اب میں ان سے جواب مانگ رہا ہوں، میں نے قوم سے وعدہ کیا ہوا ہے، میری جان بھی چلی جائے ،میں نے چوروں ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے معیشت کو غیرمستحکم کرنے کی پوری کوشش کی،ان کی جائیدادیں باہر پڑی ہوئی ہیں،ان کی عیدیں باہر ہوتی ہیں،ان کے بچے باہر ہیں،پھر کہتے ہم جواب دہ نہیں ہیں۔

اب صرف چند مہینے مشکل ہیں۔ اس کے بعد پاکستان اوپراٹھے گا اورسرمایہ کاری ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شبرزیدی کے ساتھ مل کر ایف بی آرکو ٹھیک کروں گا۔ لوگوں کو چاہیے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ورنہ 30 جون کے بعد بے نامی اثاثے اور اکاؤنٹس ضبط ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر کا خرچہ خود چلاتا ہوں۔ کیونکہ مجھے ملک کا احساس ہے۔ ملک کی خاطر عسکری قیادت نے اپنا بجٹ کم کردیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات