Live Updates

نیب کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کے سلسلے میں استعمال کیا جا رہا ہے،نہال ہاشمی

لندن گرفتاری سے پاکستان کی معاشرتی اور سیاسی معاملات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،رہنما مسلم لیگ (ن)

بدھ 12 جون 2019 21:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما و سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نیب پاکستان تحریک انصاف کا ٹارچر ونگ ہے جس کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کے سلسلے میں استعمال کیا جا رہا ہے سمجھ سے بالا تر یے کہ خود مختیار ادارہ ہونے کے باوجود حکومتی وزراء کو کون سے جن گرفتاریوں کا بتا جاتے ہیں، لندن گرفتاری سے پاکستان کی معاشرتی اور سیاسی معاملات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،جس پارٹی سے وہ وابستہ تھے انہوں نے سالوں پہلے ان کو خیر آباد کہہ دیا تھا وہ اب تاریخ کا ایک حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید میرانی و دیگر سنیئر رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میڈیا اور کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پرصوبائی رہنما حاجی امام الدین کھوسہ ، سکھر کے جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان ، سنیئر نائب صدر سعید احمد مغل ، گل حسن کھوسہ و دیگر بھی موجود تھے نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری گزشتہ پانچ ماہ سے عدالتوں میں پیش ہو رہے تھے اور نہ ہی وہ کہی بھاگ رہے تھے ، میرا زاتی خیال ہے کہ انہیں گرفتار اس لیئے کیا گیا ہے کہ آنے والے بجٹ سے پیپلز پارٹی کی توجہ ہٹائی جائے، حمزاہ شہباز کی گرفتاری میں بھی بد نیتی کار فرما ہیں حمزہ شہباز ضمانت کے بعد عدالت کہ اجازت سے باہر گئے اور پھر واپس آئے، حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے اسے عوام دشمن بولنا ٹھیک نہیں یہ عوام قاتل بجٹ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پیش کردہ بجٹ سے لوگوں کی عزت نفس مجروح ہوگی، اب عوام سے پیسہ نچوڑ کر آئی ایم ایف کو دیا جائے گا، حکومت میں جو شخصیات ہے وہ کہتی تھی کہ ہم سائیکل پر چلا کرے گے لیکن اب وہ بنی گالہ سے پی ایم سیکٹریٹ تک ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے ہیں،جسٹس فائز عیسی کون ہے ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں ان کے دادا نور محمد ریاست کلام کے وزیر اعظم تھے اور انکے والد وہ ہے جنہوں نے قائد اعظم کو سونے میں تولا تھا، ان کے والد نے 1940 میں قرارداد پاکستان پیش کیا ان کے والد نے زیارت پاکستان قائد اعظم کو تحفہ میں دی تھی انہوں کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو کیسے پتا چلا کہ آج آصف زرداری کو گرفتار کیا جائے گا انہیں کیا فرشتوں نے بتایا تھاانہوں نے کہا کہ نیب کو چاہیئے کہ اپنے چیئرمین کو کہیں جو آپ کی ذات پر مبینہ الزام لگے ہیں ان کو کلیئر کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات