پیمرا کا چیئرمین نیب کی کردار کشی پر مبنی مواد نشر کرنے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر نیوز ون پر دس لاکھ روپے جرمانہ

جمعرات 13 جون 2019 00:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 23 مئی 2019ء کو چیئرمین نیب کی کردار کشی پر مبنی مواد نشر کرنے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر نیوز ون پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ غیرتصدیق شدہ مواد نشر کرنا پیمرا ترمیمی ایکٹ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی ہے۔ نیوز ون میسرز ایئر ویوز میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ پیمرا کو شخصی سماعت اور نوٹس کے تحریری جواب میں اطمینان بخش جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیوز ون چینل چیئرمین نیب کی کردار کشی اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے نشر کئے گئے مواد کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکا جو کہ پیمرا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، جس کے باعث مذکورہ چینل کو دس لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ میسرز ایئر ویوز میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نیوز ون کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادارہ جاتی سطح پر ایڈیٹوریل کمیٹی تشکیل دے اور کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے پیمرا قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے۔