Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت می-ں دو نہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ پور ا کر رہے ہیں،گور نر پنجاب

علامہ اقبال میڈ یکل کالج کی22میڈل حاصل کرنیوالی ڈاکٹر عروسہ کنول کیلئے 1 لاکھ روپے کیش پرائز

جمعرات 13 جون 2019 20:30

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت می-ں دو نہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ ..
لاہور۔13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام علی بخاری ،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،صوبائی خاتون محتسب پنجاب رخسانہ گیلانی اورعلامہ اقبال میڈیکل کالج کی22میڈل حاصل کرنیوالی ڈاکٹر عروسہ کنول کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دو نہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ پور ا کر رہے ہیں ۔

آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ۔ خواتین اور نوجوانوں سمیت تمام طبقات کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گور نر ہائوس لاہور میں صوبائی وزراء سے ہونیوالی ملاقات کے دورا ن حکومتی اقدامات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے علامہ اقبال میڈ یکل کالج کی22میڈل حاصل کرنیوالی ڈاکٹر عروسہ کنول سے ملاقات میں انکو 1لاکھ روپے کیش پرائز دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں جو ٹیلنٹ ہے اس کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی اور قوم کی بیٹیاں تعلیم کے شعبے میں جس کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہیں وہ پوری قوم اور خواتین کیلئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں میرٹ اور شفافیات پر مکمل عملددرآمد کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے نہ صرف تعلیم کا معیار بہترہو رہا بلکہ یونیورسٹیز کا ماحول بھی پر امن ہو چکا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو معاشی سمیت تمام شعبوں مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس بات میں کسی کو شک نہیں ہو نا چاہیے کہ ہم نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر ہر صورت مکمل عملددرآمد کیا جائے گا اور ملک کو حقیقی معنوں میں تر قی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے اور ثابت کر یں گے کہ وزیر اعظم عمران خان جیسی ایماندار قیادت ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات