تحریک انصاف کے سینئر رہنما گلشن ٹاؤن کے مختلف یوسیز کا دورہ

تنظیمی ورکروں سے ملاقات کی جس میں ورکروں نے مختلف مسائل کو اجاگر کیااور شدید غم وغصے کا اظہار

ہفتہ 15 جون 2019 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابقہ کراچی ڈویژن کے صدر سبحان علی ساحل نے کہا کہ گلشن ٹاؤن کے مختلف یوسیز کا دورہ کیا اور تنظیمی ورکروں سے ملاقات کی جس میں ورکروں نے مختلف مسائل کو اجاگر کیااور شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے PTIکراچی کے سابقہ صدر سبحان علی ساحل کو راجپوت کالونی، مبینہ تھانے کی حدود،صفورا گوٹھ، سچل تھانے کی حدو،د ضیا کالونی گلشن اقبال تھانے کی حدود میں چلتے ہوئے جوئے کے اڈوں کے بارے میں بتایاکہ متعلقہ تھانوں کے SHOsنے ان تما م جوئے کے اڈوں کو موبائل دے کر پورے علاقے کے امن کو تباہ کردیا،جس کی وجہ سے پورے علاقے کے اوباش لوگوں کا رش لگا رہتا ہے ، علاقے میں شریف لوگوں اور خواتین کا رہنا مشکل ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

جس پرPTIکراچی کے سابقہ صدر سبحان علی ساحل نیIGسندھ اور DIG ایسٹ اور تمام اداروں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور اداروں کو فورا ان جوئے کے اڈوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ،بصورت دیگرمتعلقہ تھانوں کے SHOsاورDIGایسٹ کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری سندھ پولیس پر ہوگی ۔