شہبازشریف فیملی کیلئے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی ہی کافی ہے، حسن نثار
نیب کو چاہیے کہ مشتاق چینی کا مکمل یقین کرلے، کل کو مکر نہ جائے، جیسے اسحا ق ڈار نے پھرتیاں دکھائی تھیں کہ مجھ کو ڈرا دھمکا کربیان لیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جون 2019 23:08
(جاری ہے)
حسن نثار نے کہا کہ شہبازشریف اینڈکمپنی کیلئے مشتاق چینی جیسااسحاق ڈار ہی وعدہ معاف گواہ کافی ہے۔
اسحا ق ڈار نے پھرتیاں دکھائی تھیں کہ مجھ کو ڈرا دھمکا کربیان لیا گیا تھا۔ اس لیے نیب کو مشتاق چینی کا یقین کرلینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کون آدمی ہے؟ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، قبر کھود کرنکال لینا، اب دھیلے کی کرپشن کہاں ہے؟ اب تواربوں کا دور ہے۔سلیمان شہبازبلاوجہ ملک سے باہر اور حمزہ شہبازملک کے اندر ایسے ہی نہیں ہے ، کچھ تو ہے نا جس کی وجہ سے سلیمان شہبازباہر بیٹھا ہے۔اگر یہ لوگ بچ گئے،پھر کچھ نہیں بچے گا۔لوگوں کا ایمان ریاست سے اٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے سیاست چھوڑ دیں گے توکیا تم ہم پراحسان کرو گے؟ تمہارا توماضی بھی ریورس ہونا چاہیے۔حسن نثار ایک سوال ”وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کو10سالوں میں کیسے لوٹا گیا؟ اس کیلئے کمیشن بنائیں ، جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی ، آئی بی ، ایف بی آر،ایس ای سی پی کے نمائندے شامل ہوں گے،“ کے جواب میں کہا کہ آپ نے جتنے نام لیے، جتنی بارلیے ،اتنی بارمیرے دل سے الحمداللہ، سبحان اللہ ،اللہ اکبرنکلا۔یہ کمیشن نوازشریف ، شہبازشریف اورآصف زرداری جیسے لوگوں کیلئے عمران خان کا بنیادی طور پر بڑا تحفہ ہے۔یہ بہت بڑا احسان ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.