Live Updates

مریم نواز کے پارٹی عہدے کیخلاف درخواست پر سماعت

الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر مسلم لیگ (ن) سے جواب طلب کرلیا مریم نون لیگ کی نائب صدارت کی اہل نہیں‘ابو بچائو مہم رائونڈ ٹو کی سیاسی میٹنگ کل ہوئی،ملیکہ بخاری

پیر 17 جون 2019 21:03

مریم نواز کے پارٹی عہدے کیخلاف درخواست پر سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر مسلم لیگ(ن) سے جواب طلب کرلیا ہی. چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے مریم نواز کو نون لیگ کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست کی سماعت کی‘ مسلم لیگ نون کی جانب سے جہانگیر جدون اور مریم نواز کی جانب سے بیرسڑ ظفر اللہ پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف کی نمائندگی حسن مان نے کی۔

مسلم لیگ نون اور مریم نواز کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کاپی طلب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تاحال پٹیشن کی کاپی نہیں ملی ہے، جب کاپی ملے گی تو جواب جمع کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے وکلاء کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر جواب مانگ لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اورسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی اہلیت کے خلاف درخواست گزار ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نون لیگ کی نائب صدارت کی اہل نہیں، انہوں نے کہا کہ بلاول اور مریم نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے‘ ابو بچائو مہم رائونڈ ٹو کی سیاسی میٹنگ کل ہوئی، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی تجربہ نہیں ہے،ملیکہ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات