چیئرمن پی سی بی اور ذمہ داروںسے استعفا لیا جائے
ورلڈ کپ میں خراب کارکرگی پر ذمہ داروں سے استعفے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
سجاد قادر منگل 18 جون 2019 07:13
(جاری ہے)
مگر وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہی کیا جو قوم کے جذبات پر پورا اترے،پاکستانی ٹیم نہ صرف انڈین کرکٹ ٹیم سے میچ ہاری بلکہ ان کی باڈی لینگوایج اور کھیلنے کا انداز بھی مشکوک تھا جس نے کئی سوالات کو جنم دیا۔
یوں ورلڈ کپ کے علاوہ بھی انڈیا سے جیتنے کی قوم کی خواہش پر اوس پڑ گئی۔جہاں اس شکست پر عوام دل برداشتہ ہوئے وہاں سیاسی راہنماﺅں نے بھی ردعمل کا اظہار کیااور ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ارکان اسمبلی بھی ناراض ہیں۔ لہٰذا ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر چیئرمن پی سی بی اور چیف سلیکٹر سمیت ذمہ داروں کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پوری قوم میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔قراداد میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے پی سی بی نے نہ تو پلاننگ کی اور نہ ہی قوم کو بہترین کھلاڑی دے سکا، جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں انتہائی مایوسی پائی جا رہی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ کمیٹی تحقیقات کرے کہ میچ سے قبل کھلاڑی نائٹ کلب میں کس طرح پارٹیاں مناتے رہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر چیئرمن پی سی بی اور چیف سلیکٹر سمیت ذمہ دار فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.