فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4 ارب81 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 18 جون 2019 11:42

فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4 ارب81 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4ارب81کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 12ارب 34کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے شہید بے نظیربھٹو مدد اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سنٹر(نواب شاہ) کیلئے 30کروڑ، سی پیک کے تحت گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 70کروڑ، لیاری ایکسپریس وے کیلئے 39کروڑ36 لاکھ، خیبرانسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ پشاور کیلئے 50کروڑ ، گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ کی تنصیب کیلئے 50کروڑ اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے 70کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔