اپوزیشن شکست خوردہ، فضل الرحمان سے خدمات لے رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

بجٹ پڑھے و سنے بغیر اپوزیشن عوام دشمن قرار دے رہی ہے ،معیشت کو تباہ کرنے والے عوام کا کتنا تیل نکالیں گے،ٹوئٹ

منگل 18 جون 2019 23:32

اپوزیشن شکست خوردہ، فضل الرحمان سے خدمات لے رہی ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) خصوصی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین بجٹ سنے اورپڑھیبغیر کس بنیاد پر عوام دشمن قراردے رہی ہے، سندھ کے بجٹ کا مقدر اسی وفاقی بجٹ سے جڑا ہے ہے۔ن خیالات کا اظہاروزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے اب عوام کا مزید تیل کیوں نکالنا چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں انتخابات میں شکست خوردہ مولانا فضل الرحمان کی خدمات لے رہی ہیںجس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نومولود سیاستدان سیاسی بلوغت سے عاری ہیں انہیں ادراک نہیں کے یہ بجٹ سندھ سمیت تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کا بھی ضامن ہے اپوزیشن ان کی عداوت میں سندھ کے عوام سے دشمنی نہ کرے، تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کے مقابلے میں تقریبا 200 ارب روپے سندھ کے لئے اضافی رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال میں این ایف سی کے تحت 616 ارب روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال میں سندھ کے لیے 815 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں یہ حکومت کا وفاق پاکستان کی اکائیوں کو اہمیت دینے کا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کی ترقی کو خاص ترجیح دی گئی ہے، بجٹ منظور نہ ہونے دینے کا اعلان کرنے والے وفاق اور صوبوں کی ترقی کے ساتھ سنجیدہ نہیں