Live Updates

پاکستان میں موجود چند شخصیات پلی بارگین کے لیے 70ارب ڈالر دینے کو تیار، وزیراعظم نے انکار کر دیا، سینئیر صحافی

مختلف شخصیات کیسز سے بچنے کے لیے 70ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں، لیکن عمران خان سارے پیسے واپس لانا چاہتے ہیں، شاہد مسعود

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 18 جون 2019 23:16

پاکستان میں موجود چند شخصیات پلی بارگین کے لیے 70ارب ڈالر دینے کو تیار، ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون2019) سینئیر صحافی شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی مختلف شخصیات کیسز سے بچنے کے لیے 70ارب ڈالر دے کر پلی بارگین کرنے کا کہا ہے۔ شاہد مسعود نے شیخ رشید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شیخ رشید سے پلی بارگین کے حوالے سے بات کی تو انہیں خبر ملی ہے کہ چند شخصیات کیسز سے بچنے کے لیے 70ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں اور وہ سعودی پلی بارگین کے انداز کی ڈیل چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے اس پلی بارگین سے انکار کر دیا ہے۔

شاہد مسعود نے کہا ہے کہ یا تو وزیراعظم عمران خان کو مکمل اعدادوشمار صحیح نہیں بتائے گئے یا پھر وہ چاہتے ہیں کہ جو لوگ 70ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں انہوں نے اس سے کہیں زیادہ پیسے کھا رکھے ہوں گے اس لیے ان سے سارے پیسے نکلوانے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد مسعود نے کہا کہ ہم نے ابھی آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر لیے ہیں تو سوچا جائے کہ اگر واقعی یہ 70ارب ڈالر لے لیے جائیں تو ہماری معیشت کتنی بہتر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ جو لوگ 70ارب ڈالر دینے کو تیار ہوئے ہیں انہوں نے اس سے زیادہ پیسے اپنے پاس رکھنے کے لیے یہ آفر کی ہے، شاہد مسعود نے کہا کہ سوچیں کہ ان لوگوں نے اس ملک کا کھایا کتنا ہو گا جو زیادہ پیسے رکھ کر 70ارب ڈالر دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔ شاہد مسعود نے کہا کہ وزیراعظم ان لوگوں سے سارے پیسے نکلوانا چاہتے ہیں۔ سینئیر صحافی نے کہا کہ جو لوگ پلی بارگین چاہتے ہیں وہ سعودی ماڈل کے تحت پلی بارگین چاہتے ہیں جیسے سعودی ارب میں حکومت نے کرپشن میں ملوث سینکڑوں لوگوں سے کئی ہزار ارب ڈالر لے کر پلی بارگین کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سعودی حکومت نے کئی شہزادوں سمیت بڑے تاجروں کو گرفتار کر لیا تھا اور ان سے ہزاروں ارب ڈالر لے کر خزانے میں جمع کروانے کے بعد انہیں چھوڑا تھا ، اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں ملوث رہ چکے افراد اسی قسم کی پلی بارگین چاہتے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس سے صاف انکار کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات