Live Updates

عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالا شخص کبھی عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا , نہلے اور نکمے حکمران عوام پر مسلط ہیں‘پرویز ملک

چور ڈاکو کا شور مچانے سے مہنگائی غربت اور بے روزگاری کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا کاکردگی دکھانا ہوگی‘خواجہ عمران کی کارکنوں سے گفتگو

بدھ 19 جون 2019 15:53

عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالا شخص کبھی عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا , نہلے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک پرویز جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور عامر خان نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والا شخص کبھی عوامی مسائل کو حل نہیں کر سکتا , نہلے دہلے اور نکمے حکمران عوام پر مسلط کر دئے گئے ہیں دس ماہ کے دوران ایک بھی ترقیاتی منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا ۔

گذشتہ روز لاہور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ شہبازشریف اور نواز شریف کے منصوبوں کو سازش کے تحت التواء کاشکار کیا جا رہا ہے چور ڈاکو کا شور مچانے سے مہنگائی غربت اور بے روزگاری کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، وفاق اور پنجاب کے بجٹ میں نئے ٹیکسوں کے علاوہ ہمیں تو کچھ نظر نہیں آ رہا ہر چیز پر ٹیکس لگانے کے بعد بھی نیازی صاحب کہتے ہیں عوام ٹیکس نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیشت بستر مرگ پر ہے اور سیاسی تماشا لگا ہوا ہے، جن سے لوگوں کو امید تھی وہ گیدڑ بھبھکیاں دینے میں مصروف ہیں، جھوٹوں کا یوم حساب آنے والا ہے۔ حکومت میں جمہوری سوچ نام کی کوئی چیز نہیں، وفاق کے بجٹ پر عوام غصے میں ہیں، معیشت تو ایک طرف، اب تو وہ ملکی سلامتی کی دعا مانگتے ہیں۔عمران نیازی کے جھوٹ پِٹ چکے ہیں۔ اپوزیشن میں سیاستدانوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں یہ جمہوریت ہے، حالیہ ملاقاتیں اب سیاست سے آگے کی بات ہے۔

یہ احتساب نیازی صاحب کا انتقام ہے۔ حکومت کا بیانیہ جھوٹ اورسبز باغ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں معاشی نظام کا بیٹرہ غرق ہوگیا اورملک کا کوئی والی وارث نہیں،نیازی صاحب قوم اب آپ کا محاسبہ کرے گی آپ کو چھپنے نہیں دے گی،انہیں خواب میں بھی شریف فیملی نظر آتی ہے،صرف اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات