مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے اعزاز میں مسلم لیگی رہنما قطب الدین کی جانب سے عشائیہ دیا گیا

جمعرات 20 جون 2019 14:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء قطب الدین کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

عشائیے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنر ل(ر) عبدالقیوم، سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب، سابق صدر سارک چمبر آف کامرس ملک افتخار ،ایس ایم منیر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ عشایئے میںمختلف سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں کے درمیان ملک کی تازہ سیاسی صورتحال، بجٹ کے امور سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوتی رہی۔