پنجاب اسمبلی : ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس کی صدارت کی، مصر کے سابق صدر مرسی کیلئے فاتحہ خوانی
یہ عوام دوست بجٹ نہیں نہ ہی یہ عوام اور کسانوں کی نمائندہ حکومت ہے )یہ جیلیں بھر لیں، نواز، زرادری جیل میں ہیں لیکن خدارا ڈالر کو لگام ڈالیں: حسن مرتضیٰ کا پنجاب اسمبلی میں خطاب ٌبہاولپور کے لوگوں کو زبردستی جنوبی پنجاب میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں : ڈاکٹر مظہر اقبال
جمعرات 20 جون 2019 23:28
(جاری ہے)
فاتحہ خوانی راہ حق پارٹی کے رکن اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم کی جانب سے کروائی گئی۔
پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ عوام دوست بجٹ نہیں ہے اور نہ ہی یہ عوام اور کسانوں کی حکومت نمائندہ حکومت ہے۔ قوالوں کی طرح قوالی شروع ہوجاتی ہے۔ یہ جیلیں بھر لیں، نواز، زرادری جیل میں ہیں لیکن خدارا ڈالر کو لگام ڈالیں۔روزے غریبوں نے رکھے ہیں اور درجات ڈالر کے بلند ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 842 ارب روپے کا پنجاب مقروض ہے نو مہینوں میں ڈیرھ سو ارب ان کا ہے۔ان کو شرم آنی چاہیے جس صوبے کو چور کہہ رہے ہیں اس نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے۔تحریک انصاف کے پاس تو بولنے کیلئے کوئی شخص ہی نہیں۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے شور شرابہ شروع کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے بار بار مداخلت پر احتجاجاً تقریر ادھوری چھوڑ دی۔ جس پر اپوزیشن نے بھی احتجاج کیا۔اپوزیشن کے احتجاج پر ڈپٹی سپیکر نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کو تقریر مکمل کرنے اجازت دے دی۔اسی دوران مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعلیٰ کے ترجمان شہباز گل کے سرکادی گیلری میں بیٹھنے پر اعتراض اٹھا دیا۔ (ن) لیگی رکن اسمبلی رانا مشہود نے ڈپٹی اسپیکر کی توجہ شہباز گل کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ سرکاری گیلری میں صرف سرکاری افراد ہی بیٹھ سکتے ہیں۔ان کو مہمانوں کی گیلری میں بٹھایا جائے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مظہر اقبال نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ہمارے مشورے کے بغیر ہمیں شامل کیا جارہا ہے۔ جنوبی پنجاب میں اگر بہاولپور ڈویڑن کو لیا گیا تو ہمارے حقوق پر مزید ڈاکہ ڈلے گا۔میں بہاولپور کے لوگوں کو زبردستی جنوبی پنجاب میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بہاولپور کے فنڈز رکھنا زیادتی ہے۔یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے تقسیم ہند سے قبل کانگریسی وزارتیں مسلمانوں کا استحصال کرتی تھیں۔میرا سوال ہے کہ جنوبی پنجاب کے 35 فی صد بجٹ میں بہاولپور کہاں ہے۔وزیر خزانہ سے گزارش ہے کہ تمام اضلاع میں منصفانہ فنڈز تقسیم کریں۔ بجٹ میں حکومت نے دروغ گوئی اور بہتان تراضی کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعرات کا دن مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کا دن ہوتا ہے۔ جس دن کارکن اور رہنما ان سے ملنے جاتے ہیں، مگر آج جیل انتظامیہ نے صرف فیملی ممبرز سے ملاقات کرائی۔ مگر ہم سب کو روک دیا گیا جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ جس پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ایوان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو سہولتیں جیل میں نواز شریف کو حاصل ہیں وہ کسی اور قیدی کو حاصل نہیں۔ملاقاتوں کی لسٹ نواز شریف کلیئر کرتے ہیں ۔حکومت نے ملاقات کے لیے کسی کو نہیں روکا بلکہ نواز شریف نے خود ان سے ملنے سے انکار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ یہ وہ بجٹ ہے جس کو تکلیف ان کو ہے جن کو ریلیف نہیں ملا۔ اگر کوئی پنجاب ہائوس راولپنڈی کے اخراجات جمع نہیں کرواتا تو ان کے خلاف 420 کا پرچہ درج کروایا جائے۔ ان کے دور میں لاہور کے دیگر علاقوں کی حالت زار جوں کی توں رہی جبکہ جہاں وہ رہتے تھے جن کی توجہ صرف جاتی امرا اور چار سابقہ وزیراعلیٰ کے کیمپ ہائوس تھے اس طرف رہی۔ غریبوں کی آبادیوں کی حالت زار ان کو نظر نہیں آتی تھی۔ پی پی کے رئیس قدیر نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے لیکن ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے لفظوں کے مناسب چنائو کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل صادق آباد کے لئے ایک ہی بڑا پراجیکٹ رکھا گیا۔ ہمارے حلقے میں نہ تو صحت کی سہولتیں ہیں اور نہ ہی صاف پانی میسر ہے۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کا اثر غریب کسان پر پڑتا ہے۔ حکومت کو اس طرف توجہ دیتے ہوئے اس خطے کے غریبوں کو سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں۔ (ن) لیگی رکن حنا بٹ نے کہا کہ آج جمعرات کا دن ہے اور سب (ن) لیگ کے لوگ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لئے جاتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے میاں نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کو ان سے ملنے سے روک دیا گیا۔ اس حکومت نے تعلیم کے بجٹ پر کیوں کٹ لگا دیا۔ یہ لوگ کنٹینر پر چڑھ کر سونامی کی باتیں کرتے تھے تو یہ سونامی ہی لے کر تو آئے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے وقت پورا ہونے پر اجلاس آج (جمعہ) کی صبح 9 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.