پنجاب یونیورسٹی آساکے زیر اہتمام فیملی سپورٹس فیسٹیول اتوار کو ہوگا

جمعہ 21 جون 2019 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2019ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن(آسا) کے زیر اہتمام بروز اتوار 23جون2019ء کو شام 5:30بجیپنجاب یونیورسٹی کلب میں فیملی سپورٹس اینڈ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گاجس میں کرکٹ ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

بچوں اور خواتین کیلئے بالترتیب ریس، جمپنگ ، فٹبال میچ اور ٹرامپولین ، مہندی اور فیس پینٹنگ کیلئے سٹالزلگائے جائیں گے۔اس موقع پرشرکاء کو بڑی سکرین پر براہ راست پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ دکھایا جائے گا۔