انسانی سمگلنگ میں ملوث ممالک کی سالانہ رپورٹ جاری

ہفتہ 22 جون 2019 10:55

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی سمگلنگ کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں سعودی عرب اور کیوبا کو ’تیسرا درجہ‘ دیا گیا ہے اس کے علاوہ چین، شمالی کوریا، روس اور ونزویلا بھی اِسی نچلی ترین سطح میں شامل ہیں۔ رپورٹ میں پاکستان اور بھارت کو ’دوسری سطح‘ پر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ درجہ ان ملکوں کے لیے مخصوص ہے جو کم سے کم معیار پر پورے نہیں اترتے تاہم، وہ معیاری سطح کی جانب قدم بڑھانے کے حوالے سے قابل قدر کوششیں کر رہے ہیں۔

ادھر افغانستان، بنگلہ دیش، برما، ایران، عراق، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن اٴْن ملکوں میں شامل ہیں جو دوسرے درجے کی واچ لسٹ میں شامل ہیں، یہ وہ ممالک ہیں جن کی حکومتیں کم ترین معیار پر بھی پورا نہیں اترتیں۔