Live Updates

پی پی پی کے دور حکومت میں زراعت کو نقصان پہنچا، طاھر شاہ

ہفتہ 22 جون 2019 22:48

سکھر۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف سکھر کے رہنما طاھر شاہ نے ایک اعلامیہ میں پی پی پی کے رہنما سید خورشید شاہ کی تقریر کے رد عمل میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں زراعت کو نقصان پہنچا ہے، اب پیپلزپارٹی والے خود رو رہے ہیں، مشرف دور میں کھاد کی بوری 680 روپے میں ملتی تھی، پیپلزپارٹی کے 2008 کی حکومت میں کھاد کی بوری 1900 روپے تک پہنچ گئی، طاھر شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پر کپاس فی من 2200 روپے سے آگے بڑھ نہ سکا اور کسان کو گنے کی قیمت 140 روپے فی من دی گئی، اس لیے کسان مقروض ہوگیا، خورشید شاہ تعلیم اور صحت کی بات کرتے ہیں، کوئی ان سے پوچھے کہ ان کے اپنے حلقے این اے 206 میں ایک سو سے زائد اسکول بند پڑے ہیں، اسپتالیں نہیں ہے، جو صحت مرکز ہے وہاں ڈاکٹرز نہیں اور نہ ہی ادویات دستیاب ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات