’’یہ لارڈز ہے یا لاہور؟‘‘ آئی سی سی کا ٹویٹ

پاکستانی شائقین نے لارڈز کے گراؤنڈ کو لاہور بنا دیا،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران گراؤنڈ میں پاکستانی پرچموں کی بہار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 23 جون 2019 17:33

’’یہ لارڈز ہے یا لاہور؟‘‘ آئی سی سی کا ٹویٹ
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23جون2019ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران پاکستانی شائقین نے لارڈز کے گراؤنڈ کو لاہور بنا دیا، میچ کے دوران گراؤنڈ میں پاکستانی پرچموں کی بہار۔شائقین نے پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے سٹیڈیم در پہ اٹھا لیا۔ آئی سی سی نے بھی پاکستانی شائقین کی تصاویر شئیر کر کے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ لارڈز ہے یا لاہور؟ 
 میچ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے وزیراعظمعمران خان کے بیٹے سلمان خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی بھی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان اور زین قریشی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم میں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہپاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔لندن کے کرکٹ گراﺅنڈ لارڈز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دلچسپ میچ جاری ہے جسے دیکھنے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گراﺅنڈ پہنچ گئے ہیں۔

آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچے ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءمیں آج پاکستانی ٹیم لارڈز میں اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلافکھیل رہی ہے، قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی اور حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جب کہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرفکھیل پر توجہ ہے۔ دوسری طرف اکستانی شائقین نے لارڈز کے گراؤنڈ کو لاہور بنا دیا، میچ کے دوران گراؤنڈ میں پاکستانی پرچموں کی بہار۔شائقین نے پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے سٹیڈیم در پہ اٹھا لیا۔