Live Updates

ہم متحدہ اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ چلیں گے، آصف علی زرداری

اتوار 23 جون 2019 19:35

ہم متحدہ اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ چلیں گے، آصف علی زرداری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری نے کہا ہے ہمارا بیانیہ نوازشریف کا ہوگا نہ شہباز شریف کا، ہم متحدہ اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ چلیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے میثاق معثیت کے متعلق بیان پر انہوں نے کہا مریم نواز ہماری بیٹی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا ہمارا نظریہ ہے جو فیصلہ ہوگا وہ متحدہ اپوزیشن کا ہوگا۔ سابق صدر آصف زرداری سے پٹارو کیڈٹ کالج کے طلباء نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پی پی کے خورشید جونیجو کی قیادت میں ملاقات کی آصف زرداری نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ بعدازاں بی بی آصفہ بھٹو نے بھی پارلیمنٹ ہائوس اپنے والد آصف زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی پی پی کے فیصل سخی بٹ، قیوم سومرو، رخسانہ بنگش بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات