میثاق معیشت کو مذاق قرار دینے پر خواجہ آصف بھی مریم نواز کے حامی
مریم نواز نے میثاق معیشت پر جو بات کی وہ درست ہے ۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف
سمیرا فقیرحسین پیر 24 جون 2019 12:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر شہباز شریف نے ایک تجویز دی تھی، حکومت میثاق معیشت پر بات کرنے سے پہلے عوام دشمن بجٹ پر بات کرے ، معیشت پر تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئیے، ہم معیشت کے قتل میں شامل نہیں ہوں گے ، ہماری بجٹ تجاویز پر غور کر کے کاروبار اور غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ۔
یہ عوام دشمن بجٹ ہے جو معاشی بد حالی کا سبب بنے گا اور آنے والے وقت میں مہنگائی آسمان کو چھوئے گی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران میثاق معیشت کو مذاق قرار دیا تھا۔ مریم نواز کے اس مؤقف کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ جس کا ثبوت مریم نواز کا یہ بیان ہے تاہم مریم نواز نے اس قیاس آرائی کی تردید کردی تھی، اور کہا تھا کہ میری اس بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھا گیا ہے۔شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہیں، شہباز شریف میرے چچا ہیں۔ میرا اورچچا کا انتہائی ادب و احترام اور پیار محبت کا رشتہ ہے ،مخالفین نے 30 سال سے دونوں بھائیوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی، شریف خاندان میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں،اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شریف خاندان متحد ہے اور ان شاء اﷲ متحد ہی رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چچا پارٹی کے صدر ہیں،ہرمعاملے پرانکواعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہےمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.