Live Updates

جس دن عمران خان کو کچھ ہو گیا اس دن ہمارے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے

اگر ڈبل مہنگائی ہوتی ہے توہم ڈبل مزدوری کر لیں گے لیکن عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے،اس نے جیسے بھارت کو آںکھ دکھائی کیا نواز شریف اور آصف زرداری ایسا کر سکتا تھا؟۔مزدور (توتلی زبان والے) ریڑھی بان کے سیاسی شعور پر ہرکوئی حیران،ویڈیو وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 جون 2019 15:25

جس دن عمران خان کو کچھ ہو گیا اس دن ہمارے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے جب سے اقتدار سنبھالا ان کو خراب معاشی حالات کا سامنا کرناپڑا۔جس کے بعد یہ تاثر قائم ہونے لگا کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔تاہم ابھی بھی اس ملک میں کئی ایسے لوگ ہیں جو عمران خان کو اپنی امیدوں کا سہارا سمجھتے ہیں اور ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ایسا شخص عمران خان پر بھروسہ کرتا دکھائی دے رہا ہے جو(توتلی زبان ہونے کی وجہ سے ) ٹھیک سے بول بھی نہیں پاتا۔

یہی وجہ ہے کہ مذکورہ نوجوان کا سیاسی شعور دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ویڈیو میں نوجوان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان ملک میں مہنگائی ڈبل بھی کر دے تب بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں،عمران خان کی مہربانی ہے کہ وہ ہمارے ملک میں ہیں۔

(جاری ہے)

اگر وہ ڈبل مہنگائی کریں گے تو ہم ڈبل مزدوری کر لیں گے۔ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے،آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔

نوجوان شخص کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں کو یہاں سے نکالیں۔عمران خان کو دیکھا ہے کیسے انڈیا والوں کو آنکھ دکھائی ہے۔کیا نواز شریف اور آصف زرداری اس طرح کر سکتا تھا؟۔اگر عمران خان نہ ہوتا تو اب تک بھارت پتہ نہیں کیا کچھ کر چکا ہوتا۔عمران خان کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں، جس دن عمران خان کو کچھ ہو گیا اس دن ہمارے ملک کو کچھ ہو جائے گا۔

اور اس دن ہمارے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔
واضح رہے کچھ ماہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر" قوم کو عمران خان پر بھروسہ ہے" کے عنوان سے ٹرینڈ سرفہرست رہا تھا۔ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمران خان پر بھروسہ ہے اور انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت ترقی کرے گا۔
قوم وزیراعظم پر اعتماد ہر دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے ایک بزرگ خاتون کی ویڈیو ٹویٹ کی جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کو بہت دعائیں دے رہی ہیں
ایک صارف نے جو بھی حالات ہوں فرق نہیں پڑتا میں صرف ایک چیز جانتا ہوں کہ عمران خان ایماندار ہیں۔اور میں انہیں آخری سانسوں تک سپورٹ کروں گا۔
ایک صارف نے کہا کہ کرکٹ کے میدان سے سیاست کے میدان تک عمران خان نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے اللہ پر بھروسہ کبھی بھی نہیں چھوڑا۔

ایک صارف نے کہا کہ جب نواز شریف اقتدار میں آئے تو ہمیں نے کہا کہ انہیں وقت دیا جائے،ہم نے نواز شریف کو اپنی زندگی کی کئی دہائیاں دیں،تاہم ہم نے کوئی بھی تبدیلی نہ دیکھی۔اب عمران خان کو بھی مکمل وقت اوردیا جائے اور پھر ان کی کارگردگی دیکھی جائے۔
۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹویٹس کیے۔ #NationTrustsImranKhan کے نام سے 15 ہزار سے زائد ٹویٹس شئیر کیے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات