اٹک، جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم میں ’’40روزہ فہم دین کورس‘‘ کے اسباق کا افتتاح

پیر 24 جون 2019 20:05

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) گرمیوں کی تعطیلات میں سکول ،کالج کے طلباء و عوام کے لئے قرآن، حدیث، فقہ،نماز، بنیادی ضروری مسائل ، معاشرتی واخلاقی موضوعات کے جامع نصاب پر مشتمل ’’40روزہ فہم دین کورس‘‘ کے اسباق کا افتتاح معروف علمی و روحانی درسگاہ جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں استاذ العلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذا کی زیر نگرانی کردیا گیا ، جامعہ کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی نے میڈیاکو بتایا کہ اس کورس سے سکول ،کالج ،یونیورسٹی کے طلباء ، اساتذہ ، ڈاکٹرز، تاجر، وکلاء، صحافی اور معاشرے کاہر طبقہ مستفید ہو رہا ہے ،22سال تک کی عمر کے نوجوان ،بچوں کے لئے روزانہ صبح 7بجے تا 9بجے جبکہ بڑی عمر کے افراد اور بزرگوں کے لئے روزانہ بعد نماز مغرب تا عشاء کلاس لگائی جاتی ہے،کورس میں تفسیرالحقانی سے پورے قرآن کی تفسیر کا خلاصہ، منتخب احادیث نبویہ کی تحفیظ، نماز، کلمے، نماز جنازہ، صفاتِ ایمان، روز مرہ کی ضروری دعاؤں کی مع ترجمہ تحفیظ و دہرائی، وضو ، تیمم، غسل، جنازہ،دفن و کفن، نماز اور روز مرہ کے ضرورہ بنیادی فقہی مسائل کی تفہیم و تدریس ، اخلاقی و روحانی تربیت، تجوید و قرأت کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں قرآن مجید کے تلفظ اور ترتیل وحدر میں مشق،بنیادی اسلامی عقائد کی تفہیم و تدریس ،اور سیرت النبیﷺ، معاشرت واخلاقیات کے منتخب موضوعات پر لیکچرز شامل ہیں ،صاحبزادہ طیب میلادی نے بتایا کہ منتخب موضوعات پر ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی سیفی، مفتی ناصر اقبال عطاری مدنی، الحاج ریاض احمدقادری کامرہ، علامہ ظفر اقبال حقانی، علامہ نیاز حسین اعوان، صاحبزادہ احتشام الحق حیدر، صاحبزاد ہ نذیر احمدقادری وجید علمائے کرام کے لیکچرز ہوں گے جبکہ علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی ، قاری محمد یاسر اعوان، قاری الحافظ محمد رمضان اعوان اور حافظ نوید احمد چشتی ریگولر تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،2اگست کورس کے اختتام پر اظہار تشکر کی تقریب میں شرکائے کورس میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :