وزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات ، کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

شہبازشری کی اے پی سی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نمائندگی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

جمعرات 14 اگست 2025 17:33

وزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات ، کل جماعتی کانفرنس میں شرکت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی اور انہیں کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم کو اے این پی کی جانب سے منعقدہآل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس پروزیر اعظم نیاے پی سیمیں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نمائندگی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔سینیٹر ایمل ولی خان نے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھیملاقات میں شریک تھے۔