عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا‘ گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں اضافہ پر قابو پایا جانا چاہیے‘
ہزار سی سی تک گاڑی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی واپس لی جائے،ملک عامر ڈوگر
منگل 25 جون 2019 22:50
(جاری ہے)
لوگوں کو اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ایف بی آر میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ تاجروں کو عزت دی جائے تاکہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل ہو سکے۔اس سلسلے میں ناجائز نوٹسز کے اجراء سے ان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ 40 ہزار مالیت کے پرائز بانڈ کی رجسٹریشن درست اقدام ہے۔ اس طرح پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی سے بھی رشوت ستانی پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کا وقار بلند ہوا۔ عالمی رہنما پاکستان آرہے ہیں یہ وزیراعظم پر ان کے اعتماد کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے اب عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اربوں روپے کے ڈاکے بند کردیئے گئے ہیں۔ اب وزیراعظم ایسا شخص ہے کہ جو قوم کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دے گا۔ ملک کے اربوں روپے لوٹنے والے جیل میں ہیں۔ اب وقت ہے کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس دلایا جائے۔ عدلیہ سے مطالبہ کروں گا کہ بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں۔ جیلیں ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں‘ ان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹے گئے اربوں روپے واپس قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں۔ بجٹ کے حوالے سے تجاویز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی پر 12 فیصد ٹیکس زیادہ ہے جس کی وجہ سے 70-75 روپے فی کلو قیمت فروخت ہو رہی ہے۔ گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں فی لٹر اضافہ ہوا ہے اس پر قابو پایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی پر تین سو یونٹ تک سبسڈی قابل ستائش ہے۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اس کی حد میں ایک سے ڈیڑھ سو یونٹ کا اضافہ کیا جائے۔ تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ہزار سی سی تک گاڑی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی واپس لی جائے۔ روزمرہ کی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔ وفاق نے زراعت پر 6 ارب کا بجٹ بڑھا کر 12 ارب روپے کیا۔ زراعت پر ٹاسک فورس قائم کرنے پر سبسڈی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ملتان سے بہاولپور دو رویہ سڑک کے لئے خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ میانوالی سے مظفر گڑھ اہم روڈ ہے اسے دو رویہ کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ محروم اور نظر انداز کئے گئے علاقوں کے لئے خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سٹاف کے لئے 5 اعزازیہ دیئے جاتے ہیں اس بار بھی یہ اعزازیہ دیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.