میں آزاد ہوں، میں نہ وزیراعظم، نہ ہی حکومت کو جوابدہ ہوں، اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کرے گا

مجھے جو ٹارگٹ ملے ہیں انہیں حاصل کرنا ہے، ڈالر کی قیمت کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک کا تشویش ناک اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 26 جون 2019 22:40

میں آزاد ہوں، میں نہ وزیراعظم، نہ ہی حکومت کو جوابدہ ہوں، اسٹیٹ بینک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2019ء) ڈالر کی قیمت کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک کا تشویش ناک اعلان، کہا کہ میں آزاد ہوں، میں نہ وزیراعظم، نہ ہی حکومت کو جوابدہ ہوں، اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کرے گا، مجھے جو ٹارگٹ ملے ہیں انہیں حاصل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

آج سے قبل پاکستان میں کبھی بھی ڈالر اتنا مہنگا نہیں ہوا۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی سہیل بھٹی کی جانب سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کی کوئی کوشش نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ وہ ایک آزاد عہدیدار ہیں۔ وہ نہ وزیراعظم اور نہ ہی حکومت کو جوابدہ ہیں۔ انہیں جو ٹارگٹ ملے ہیں وہ انہیں حاصل کرنا ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 163 روپے تک پہنچ گئیی۔ انٹر بینک میں ڈالر163 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ جبکہ کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے ہو گئی تھی اور قیمت فروخت 157 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 20 پیسے مقرر ہوئی تاہم مقامی اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت خرید 156 اور قیمت فروخت 156 روپے 70 پیسے پر مستحکم ہو گئی تھی۔

کرنسی مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کی خبروں کے بعد روپے پر دباؤ کے باعث ڈالر مہنگا ہوا ۔ ذرائع کے مطابقپاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعدروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔ واضح رہے کہ تاحال قومی اسمبلی نے مالی سال 20-2019ء کا بجٹ بھی منظور نہیں کیا۔سیاسی مبصرین نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔