چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کارورل ہیلتھ سنٹر میانی ، بنیادی مراکز صحت کلیان پور کا دورہ

جمعرات 27 جون 2019 16:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤ سلیمان زاہد نے رورل ہیلتھ سنٹر میانی اور بنیادی مراکز صحت کلیان پور کا اچانک معائنہ کیا ۔ انہوں نے طبی مراکز کے مختلف وارڈ کا معائنہ کیا ۔ عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور سٹاک ریکارڈ کو چیک کرنے کے علاوہ مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں سے ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی تفصیلا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صحت کی سہولیات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے بھر پور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ سی او نے عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم مریضوں کی خدمت کر کے اپنے اللہ کو بھی راضی کرسکتے ہیں۔