Live Updates

جمعیت علماء پاکستان نورانی کی صحافی امتیاز فاران کے ساتھ ٹی وی شو میں پی ٹی آئی رہنماء کی جانب سے حملے کی مذمت

جمعرات 27 جون 2019 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2019ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی کی جانب سے پریس کلب کے صدر سینئر صحافی امتیاز فاران کے ساتھ نجی ٹی وی شو میں PTIرہنماء کی جانب سے غنڈہ گردی اور وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی پارٹی میں غنڈہ ازم اور بد معاشی فروغ دے رہے ہیں جوکہ قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ان الفاظ کا اعادہ جمعیت علماء پاکستان نورانی کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت مرکزی نائب صدر سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کی اجلاس میں 30جون کو JUPنورانی کراچی کی جانب سے خالق دینا ہال میں منعقد ہونے والے سالانہ نورانی ورکرز کنونشن و استقبالیہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں قرارداد کے ذریعے کہا گیا کہ PTIکی جانب سے صحافیوں پر تشدد کرنا انہیں ہراساں کرنا ان کی زبان بندی کرانا PTIکی پالیسی کا حصہ ہے PTIحکومت نے ملک میں دہشتگردی اور غنڈہ گردی کا بازار گرم کررکھا ہے تو دوسری جانب صحافیوں کا معاشی قتل عام کرکے سینکڑوں صحافیوں کو روزگار سے محروم کیا ہے جس کی جمعیت علماء پاکستان نورانی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ملک بھر کے صحافیوں کو یقین دلاتی ہے کہ جمعیت علماء پاکستان نورانی اپنے قائد صاحبزادہ ابوالخیر محمد زیبر کی قیادت میں صحافیوں کے ہر دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ قلم کی حرمت کے لئے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اجلاس میں 30جون کو ہونے والے نورانی ورکرز کنونشن کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ 30جو ن کو JUPنورانی کا قائد اہلسنت رہبر عوام صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں منعقد ہونے والانورانی ورکرز کنونشن نفاذ نظام مصطفی ﷺ اور تحفظ مقام مصطفی ﷺ کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گا رہنمائوں نے کہا کہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ ، تحفظ مقام مصطفی ﷺ و تحفظ مقام صحابہ کرام ؓ کے تحفظ تک قائد JUPعلامہ شاہ احمد نورانیؒ کا مشن ہمیشہ جاری رہے گا اجلاس میں وفاقی بجٹ کو ملک و قوم دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے قرارداد کے ذریعے کہا گیا کہ ، بجٹ عوام دشمن ، ملک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئیاس وقت وطن عزیز کو بے شمار بحرانوں کا سامنا ہے ملکی سا لمیت ، استحکام ،قیام امن، اتحاد امت کے لئے علامہ شاہ احمد نورانی کے نظریہ پر عمل پیرا ہوکر مہنگائی، بے روزگاری، مذہبی منافرت دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے اجلاس میں قاضی احمد نورانی ، صدر کراچی علامہ عقیل انجم قادری ، جنرل سیکریٹری کراچی مفتی محمد بشیر القادری نورانی،مفتی رفع الرحمن نورانی ، شکیل قاسمی ، علامہ حافظ انوار احمد شیخ ، عبدالغفار شیخ، عبدالوحید یونس محمود عسکری ، ولی مصطفائی، محمد یونس نورانی ، ندیم شہزاد ، احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ ، محمد جنید احمد اور دیگرنے بھی شرکت کی صاحبزادہ نقشبندی نے کہا کہ JUPنورانی قائد صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں نفاذ نظام مصطفی ﷺ اور تحفظ مقام مصطفی ﷺ سمیت اسلام اور خدمت دین کے تحت جدوجہد کررہی ہے اورملک بھر میں مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی ، اور سیاسی انتشار کے خاتمے کے لئے تحریک چلائے گی اور اور اس سلسلے میں سندھ میں یکم جولائی سے رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گاانہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ ، دہشتگری ، غنڈہ گردی ، اقربا پروری انا پرستی کے باعث عوام کا ذہنی سکون چھین لیا ہے اور معیشیت کا بیڑا غرق کردیا ہے عمران خان انا ازم کو فروغ دے رہے ہیں جس کے باعث ادارے تباہی کا شکار ہورہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو اپنے حقوق کے لئے باہر نکلنا ہوگا انہوں نے شمع رسالت کے پروانوں اور تحفظ مقام مصطفی ﷺ کے دیوانوں سے اپیل کی کہ وہ نظام مصطفی ﷺ کے نظاذ اور مقام مصطفی ﷺ کے تغحفظ کے لئے 30جون خالق دینا ہال میں بعد نماز مغرب نورانی ورکرز کنونشن میں بھرپور شرکت کرکے حق و صداقت اور نبی ﷺ سے بھر پور عقیدت و محبت کا اظہار کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات