بھٹو ایک تاریخ نظام اور غربت میں پھنسی ہوئی قوم کو عالمی سطح پر عزت،احترام اور آواز دینے کا نام ہے، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی شانگلہ

جمعہ 5 جولائی 2019 21:37

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2019ء) شا نگلہ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی دوبئی کے جنرل سیکرٹری نیاز خان شانگلہ نے کہا ہے کہ بھٹو ایک تاریخ نظام اور غربت میں پھنسی ہوئی قوم کو عالمی سطح پر عزت،احترام اور آواز دینے کا نام ہے ۔ شہید ذولفقار علی بھٹو کے جمہوریت کا تختہ الٹ کر اس ملک میں امریت مسلط کردی گئی تھی ، پاکستان کے ترقی کو جمہوریت پسند لوگ پانچ جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ۔

بھٹو نے تیسری دنیا میں ظلم کے خلاف بنیادی انسانی حقوق کیلئے جو آواز اٹھائی آج پا کستان سمیت دنیا بھر میں بھٹو غریبوں کی پہچان اور نام ہے ، بھٹو نے پاکستان جیسے غریب ملک میں سیاست کو ڈائننگ روم سے نکال کر عوامی بنایا اور یہ اسکی سیاست کا نتیجہ ہے کہ عام ادمی کے منہ میں زبان آئی ،روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر استحصال شدہ قوم کی دل جیت لئے، مگر پیپلز پارٹی کی یہ سلوگن اور غریبوں کی آواز ڈکٹیٹرز کو اچھی نہیں لگی اور 5جولائی 1977کو ایک جمہوری حکومت پر شب خون مار کر ضیا الحق نے پا کستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی دبئی کے جنرل سیکرٹری نیاز خان شانگلہ کے وہاں دبئی میں پی پی کے زیر اہتما م 5جولائی 1977کوپیپلز پارٹی کے جمہوری حکومت کے خلاف یوم سیاہ منایا کی طور پر منایا گیا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی امارات سرگرم رہنمائوں ، کارکنوں اور جیالوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے پیپلز پارٹی دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ بھٹو سیاسی اور جمہوری فلسفے کا نام تھا، پا کستا ن پیپلز پارٹی کے قایدین اور کار کنان نے ہمیشہ لازول قر با نیاں دی ہیں اور ہر آمر اور ڈیکٹیٹرکا مقابلہ کیا ہے کوڑے کھانے کے علاوہ قید وبند کے صعوبتیں بر داشت کیے جس کی وجہ سے آج بھی پیپلز پارٹی عوام کی دلوں میں زندہ ہے ، پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دورمیں مضبوط سازشیں ہوئی مگرنڈرجیالے کا ر کنوں نے ہر سازش کو ناکام بنادیا ۔

ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ضیا الحق جسے جابر حکمران بھی پیپلز پارٹی کو ختم نہ کر سکاجبکہ ضیا الحق کے باقیا ت نے بھی پارٹی ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جو کہ آج تک جاری ہے لیکن بھٹو کو عوام کے دلوں سے نہ نکال سکے ،بھٹو آج بھی عوام کی دلوں میں زندہ ہے۔اس وقت میں پاکستان میں پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف جو سازش کیا جارہا ہے وہ ظلم کی انتہاء اور سیاست میں انتقامی کاروائی کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے ، حکمران ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ امتیازی سلوک کرکے اپنے آپ کو ان ڈکٹیٹروں جیسے ثابت کر رہے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست ہمیشہ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور امن کی خواہاں رہی ہے ۔۔