مہمند ایجنسی میں پیپلزپارٹی کاتاریخ ساز جلسہ حکمرانوںکی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ، سید حسن مرتضی

بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ سے تاریخ ساز خطاب کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ایسی جگہ جہاں سیاسی سرگرمیاں محدود ہوں پیپلزپارٹی نے اپنی موجودگی کا احساس دلا کر سیاسی سرگرمیوں میں تیز ی پیدا کردی ہے،پارلیمانی لیڈر و ترجمان پیپلز پارٹی پنجاب

جمعہ 5 جولائی 2019 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2019ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی میں پیپلزپارٹی کاتاریخ ساز جلسہ حکمرانوںکی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ، مہمند ایجنسی میں بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ سے تاریخ ساز خطاب کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ایسی جگہ جہاں سیاسی سرگرمیاں محدود ہوں پیپلزپارٹی نے اپنی موجودگی کا احساس دلا کر سیاسی سرگرمیوں میں تیز ی پیدا کردی ہے ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے اور ہر صوبے میں یکساں مقبول ہے ، ضیا ء الحق کے مارشل لا کے خلاف جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ کارکنان جمہوریت کی علامت ہیں، انہوں نے کہاکہ ضیا الحق نے اس ملک میں مارشل لا نافذ کرکے ترقی کا سفر روک دیا ، سیاسی کارکنان کو پابند سلاسل کیا ،قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو کو تختہ دار پر لٹکایا لیکن سیاسی کارکنان کی جدوجہد اور ذوالفقارعلی بھٹو کا خو ن رنگ لایا اور ایک بار پھر شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی صاحبزادی نے اقتدار سنبھالا اور ملک کو ترقی کا راہ پر گامزن ہوا، بے نظیربھٹو کے دور حکومت میں سیاسی جماعتیں مضبوط ہوئیں،بے نظیر بھٹو شہید کا دور ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہے گا ۔