عمران خان کو غریبوں کا درد ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے ہماری سوچ ایک ہی: چودھری شجاعت ، پرویزالٰہی
وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال چالو نہ کرنے سے مرنے والوں کی آہیں اور لواحقین کی بددعائیں شہبازشریف کا پیچھا کر رہی ہیں: قائم مقام گورنر تاجر برادری حکومت سے تعاون کرے، شبر زیدی سے ان کے مسائل کے حل پر بات ہوئی ہی: سجاد میموریل آئی ہسپتال گجرات کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
اتوار 7 جولائی 2019 21:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غریبوں کا درد ہے ان کی اور ہماری سوچ ایک ہے، پاکستان اور غریب عوام کی ترقی ہمارا ویژن ہے، اس پر عمل کر کے ہی پاکستان ترقی کرے گا، تاجر برادری عمران خان کے ویژن میں تعاون کرے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے ملاقات میں تاجروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر غورکرے گی، پاکستان کی ترقی ہی ہم سب کی ترقی ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف نے سارا ملک اور پنجاب اجاڑ دیا یہ اب اور کیا چاہتے ہیں، ملکی معیشت دیوالیہ کرنے کے بعد اب یہ اپنی مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں، وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو جان بوجھ کر انہوں نے شروع نہیں ہونے دیا، اس عرصہ میں جتنی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ان کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں، یہی وجہ ہے کہ مرنے والوں کی آہیں اور ان کے لواحقین کی بددعائیں آج شہبازشریف کا پیچھا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ میں نے میو ہسپتال میں سرجیکل یونٹ کا آغاز کیا لیکن انہوں نے اپنی ہٹ دھرمی کے باعث اس کو بھی بند کرنے کی کوشش کی، صحت کے شعبہ کا بیڑہ غرق کرنے کے علاوہ شہبازشریف نے تعلیم، زراعت سمیت ملک کی ترقی کے تمام شعبوں کو دیوالیہ کر دیا، آج عوام ان سے حساب مانگ رہی ہے، بطور وزیراعلیٰ میں نے صحت، تعلیم، زراعت کے شعبوں میں ترقی، روزگار کی فراہمی اور عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے تھے لیکن شہبازشریف نے عوام دشمنی کی بنا پر خوشحال صوبے کو مقروض بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عمران خان اور ہمارے ویژن کو تقویت دیں کیونکہ ہمارا مقصد صرف اور صرف غریب عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، ہماری سیاست کا محور بھی عام اور غریب آدمی کی بہتری ہے۔#مزید قومی خبریں
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.