آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان میں موسم گرم ،مرطوب اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 9 جولائی 2019 22:17

ملتان ۔09جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم گرم ،مرطوب اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3اورکم سے کم 29.9سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح 8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 67فیصداورشام 5بجے 48فیصدتھا۔آج بدھ کے روزملتان میں طلوع آفتاب 5بجکر18منٹ پراورغروب آفتاب 7بجکر20منٹ پرہوگا۔

متعلقہ عنوان :