بہاول پور، سینئر ر ہنماء پیپلز پارٹی چو ہدر ی محمد ذکاء اشرف کی ڈاکٹر وسیم اختر مر حوم کی وفات پر ان کے صاحبزادے سے تعزیت

بدھ 10 جولائی 2019 20:32

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) سا بق چئیر مین پی سی بی و سینئر ر ہنماء پا کستان پیپلز پارٹی چو ہدر ی محمد ذکاء اشرف کی ڈاکٹر وسیم اختر مر حوم کی وفات پر ان کے صاحبزادے ڈا کٹر عمر عبدالرحمن سے تعزیت کی اور مر حوم کی روح کے ایصا ل ثواب کے لیے فا تحہ خوانی کی ۔ تفصیل کے مطابق جما عت اسلامی پنجاب کے سابق صوبائی امیر و سا بق ممبر صو با ئی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر جو کہ کچھ عرصہ قبل کا فی علیل رہنے کے بعد انتقا ل کر گئے تھے جس پر سا بق چئیر مین پی سی بی و سنئیر ر ہنماء پا کستان پیپلز پارٹی چو ہدر ی محمد ذکاء اشرف ان کی رہا ئش گا ہ پر تشر یف لا ئے اور ان کے صا حبزادے ڈا کٹر عمر عبدالرحمن و دیگر ورثا ء سے تعزیت کی اور مر حوم کی روح کے ایصا ل ثواب کے لیے فا تحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر چوہدری محمد ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ ڈا کٹر سید وسیم اختر مر حوم ایک نیک ،ایماندار ، باکردار اور اسلامی اصو لو ں پر کا ر بند ر ہتے ہو ئے اپنی سا ر ی زندگی گزاری مر حوم کے سا تھ ان کا ذا تی طور پر بہت احترام کا ر شتہ تھاان سے انہیں ہمیشہ شفقت اور پیار ملا جسے وہ کبھی نہ بھلا پا ئیں گے ڈا کٹر سید وسیم اختر نے اپنی سا ر ی زندگی مخلوق خدا کی خدمت میں سرف کی وہ انتہا ئی سا دہ طبعیت اور نیک دل انسان تھے ۔

اس مو قع پرصدر پر یس کلب بہاولپور چوہدری نصیر ا حمد نا صر ،نا ئب امیر جماعت اسلامی بہاولپور نصر اللہ نا صر، جما عت اسلامی کسا ن بو رڈ کے صدر جا م حضور بخش لا ڑ ،کیمسٹ ایسو سی ایشن کے صدر چوہدر ی محمد شاہد ، چو ہدر ی ذکاء اشرف کے میڈیا ترجمان رضوان احمدو دیگر بھی مو جو د تھے ۔