
باہر سے لانے والے ایک موبائل پر بھی ٹیکس دینا ہو گا
اگر موبائل فون رجسٹرڈ نہ ہوا تو60 روز میں بند ہو جائے گا
سجاد قادر
جمعرات 11 جولائی 2019
05:51

(جاری ہے)
حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ بیرون ملک سے پہلی مرتبہ لایا جانے والا فون رجسٹرڈ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور جو مسافر آئے گا اس کا فون کسی ایک سم پر60 روز چل سکے گا اور اس دوران اگر فون رجسٹرڈ نہ کرایا تو بند ہو جائے گا۔
حکام کے مطابق ایک مرتبہ رجسٹرڈ فون بیرون ملک لے جانے والوں کو دوبارہ ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔کسٹم حکام نے مزید بتایا کہ موبائل فونز پر 6 ٹیکس سلیبز بنائے ہیں اور 500 ڈالر سے زیادہ کے فون پر زیادہ سے زیادہ 31 ہزار تک ڈیوٹی ہوگی۔اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید نے تجویز دی کہ موبائل فون پر فکس ریٹ لگائیں اور 2 ہزار روپے فی موبائل ڈیوٹی عائد کریں۔اس پر کسٹم حکام نے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو ڈیوٹی ہی ختم کردیں، کسٹم کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل کی رجسٹریشن کاسسٹم معطل کیاجائے کیونکہ اس سے اوور سیز پاکستانی اب خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بیرون ملک سے فون لانے والوں کو رجسٹریشن سہولت نہیں دی گئی اور بیرون ملک سے فون لانے والوں کے رجسٹریشن کرانے میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم نے لوگوں کی زندگی عذاب کردی ہے اور جو اصل کام ہے وہ تو بیچ میں چل رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
-
سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی
-
ہائیبرڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے یہ نظام چلنے والا نہیں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
-
اسٹاک مارکیٹ میں 2 دنوں میں سرمایہ کاروں کے 300 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
-
دریائے سندھ، ستلج، چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال برقرار، پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.