وز کڈز سمر کیمپ کے تحت بچوں کے بیک سیل فوڈ میلے کا انعقاد

بچوں نے فروخت سے حاصل26ہزار روپے ایس او ایس ویلج کو عطیہ کر دئیے

جمعرات 11 جولائی 2019 17:22

وز کڈز سمر کیمپ کے تحت بچوں کے بیک سیل فوڈ میلے کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2019ء) ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں گزشتہ روز بیک سیل میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور آئی ٹی یونیورسٹی کے مشترکہ ”وز کڈز“ سمر کیمپ میں شریک آٹھ سے چودہ برس کی عمر کے بچوں نے کھانے کی مختلف اشیا کے اسٹال لگائے ۔

(جاری ہے)


میلے کا مقصد بچوں میں مستحقین کیلئے مدد کا جذبہ اُجاگر کرنا‘ اعتماد سازی اور کاروبار کی باریکیوں اور مراحل سے آگاہی دلانا تھا۔ میلے میں بچوں کے پندرہ گروپس نے سٹال لگائے۔

بچوں نے میلے میں اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی 26ہزار روپے کی تمام رقم ایس او ایس چلڈرن ویلج کوعطیہ کر دی ۔

متعلقہ عنوان :