سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی

جمعہ 12 جولائی 2019 19:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی اورسندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ہوا جس میںسپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار احمد ، جسٹس عظمت سعید ،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد ،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ ، جسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف اور اٹارنی جنرل انورمنصور نے شرکت کی، لگ بھگ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران صدارتی ریفرنس کی روشنی میں دونوں جج صاحبان سے متعلق الزامات کاجائزہ لیا گیا۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے اس معاملے کے حوالے سے اپنی معروضات کونسل میں پیش کیں۔ بعدازاں کونسل کااجلاس ملتوی کردیا گیا۔