حافظ سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعہ 12 جولائی 2019 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ حافظ سعید سمیت 7 درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا۔

حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انڈین لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حافظ سعید ریاست کے خلاف اقدمات میں ہرگز ملوث نہیں ہے۔حافظ سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حافظ سعید اور دیگر پر درج کی گئیں ایف آئی آرز کالعدم قرار دی جائیں۔