
مون سون کے نئے سپیل میں لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
سیلاب کی زد میں آئے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ،موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا
ہفتہ 30 اگست 2025 14:30

(جاری ہے)
گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے لاہور سمیت کئی علاقوں میں نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ نے بالائی علاقوں کا رخ کر لیا ہے، سیلابی علاقوں میں بھی مزید بارشیں ہوں گی۔ ستمبر کے پہلے ہفتے کے آخری دنوں میں بارشوں کا ایک اور اسپیل پاکستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی ہے ،ملک میں اب تک معمول سے 12 فیصد زائد مون سون بارشیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی،برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا ہ کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش/آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرااسٹرکچر ،کچے گھر،دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہکو نقصان کا اندیشہ ہے۔مسافروں اور سیاح حضرات کو سفر کے دوران زیادہ محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
مزید اہم خبریں
-
موہلنوال میں معجزہ: ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین خان نے 5 دن کے بچے اور ماں کو سیلاب سے بچا لیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے اور این او سی دینے والوں پر مقدمہ ہونا چاہیئے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ
-
ملکی ترقی میں نوجوانوں کو بھر پورکردارادا کرنا ہوگا،تعلیم یافتہ نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کی آواز بنیں،رانامشہود احمد خان
-
اسلام آباد ایئرپورٹ دبئی جیسا آدھا بھی کردیں تو بڑی کامیابی ہوگی، فواد چوہدری کا ردعمل
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکہ کے نئے تعینات قونصل جنرل چارلس گڈمن کی ملاقات
-
چین کے ساتھ پاکستان کی سٹریٹجک شراکت داری اعتماد پر مبنی ہے، وزیر خارجۃ
-
محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات پر تبادلہ خیال
-
وزیر ریلوے کی ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کی روشنی میں ٹرینوں اور ٹریکس کی24 گھنٹے نگرانی کی ہدایت
-
لاہور میں موسلادھار بارش، جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں پانی بھر گیا
-
صدر آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین نے ہیڈ خانکی کنٹرول روم کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.