اندرون ملک فضائی سفر کے کرائے میں20 ہزار روپے تک کمی ہوگئی

فضائی کرایوں میں کمی کی وجہ نجی ایئرلائن کے طیاروں کی شمولیت ہے، کراچی تا اسلام آباد اورلاہور کا دوطرفہ کرایہ 10 سے 20 ہزار روپے کم ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 جولائی 2019 19:52

اندرون ملک فضائی سفر کے کرائے میں20 ہزار روپے تک کمی ہوگئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2019ء) اندرون ملک فضائی سفر کے کرائے میں20 ہزار روپے تک کمی ہو کردی گئی، فضائی کرایوں میں کمی کی وجہ دو نجی طیاروں کی شمولیت ہے، کراچی تا اسلام آباد اورلاہور کا دوطرفہ کرایہ 10 سے 20 ہزار روپے کم ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ڈومیسٹک ایئر کے کرایوں میں 15سے 20 ہزار روپے کمی کردی گئی ہے۔

کرائے میں کمی کی وجہ دومیسٹک آپریشن میں نجی ایئرلائن کے طیاروں کی شمولیت بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بندش کی شکار فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے کھول دی۔ سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر ایئرمین کے لیے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش ختم کردی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ممبئی اور دہلی کے لیے اپنی فلائٹس26 اکتوبر تک بند کردے گا۔ یاد رہے کہ 26 فروری کو بھارتی دراندازی اور بین الاقوامی حدود کی خلاف ورزی کے باعث پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت سمیت تمام بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔

بعدازاں مارچ میں پاکستان نے فضائی حدود بحال کی تھی تاہم بھارتی پروازوں کو تاحال پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔پاک بھارت کشیدگی کی پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے وفتا فوقتا اس کا جائزہ لیتے ہوئے بھارت کے لیے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ موخر کیا جاتا رہا۔ واضح رہے کہ 26 فروری سے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کی بنکاک، کوالالمپور اور نئی دہلی کی پروازیں معطل ہیں جس سے پی آئی اے کو روانہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ایک ہفتے میں پی آئی اے کی 4 پروازیں کوالالمپور، 2 بنکاک اور 2 نئی دہلی جاتی تھیں۔